Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر طرف شوریست غوغا را بہ بیں

احمد شاہجہان پوری

ہر طرف شوریست غوغا را بہ بیں

احمد شاہجہان پوری

MORE BYاحمد شاہجہان پوری

    ہر طرف شوریست غوغا را بہ بیں

    رقص طور و حالِ موسیٰ را بہ بیں

    آں تجلی ہائے زیبا را بہ بیں

    سوخت بیوجہم تماشا را بہ بیں

    کشت بیجرمم مسیحا را بہ بیں

    سحر ہے ان کی نگاہِ شرم گیں

    جو ہوئے غارت گرِ ایمان و دیں

    شعلۂ حسن نگارِ نازنیں

    سوخت بیوجہم تماشا را بہ بیں

    کشت بیجر مم مسیحا را بہ بیں

    نوک غمزہ کی ہو جس دل میں چبھی

    اس سے پوچھو چاشنی اُس درد کی

    کون جانے جان کس کی کیوں چلی

    ایکہ از دیدار یوسف غافلی

    داغ یعقوب و زلیخا رابہ بیں

    ناصحوں نے جب ملامت مجھ کو کی

    عاشقوں کی روح مضطر ہوگئی

    خاک بولی شبلی منصور کی

    ایکہ از روزِ بدم درحیرتی

    یک دمے آں روئے زیبا رابہ بیں

    تو نے کب دیکھی جھلک اس ماہ کی

    تجھ کو کب لذت محبت کی ملی

    وہ ہی جانے آگ یہ جس پر لگی

    ایکہ از روزِ بدم درحیرتی

    یک دمے آں روئے زیبا رابہ بیں

    عشق میں جاں اپنی ہستی سے گئی

    جا کے محو روئے زیبا ہو گئی

    یاں اگر باقی رہی تو بیخودی

    زندۂ کش جاں نباشد دیدۂ

    گرندید ستی بیا مارا بہ بیں

    فکر کب ہو اس کو ننگ و نام کی

    جس نے جاں اپنی محبت میں ہو دی

    شاہ و درویش و قلندر دیدۂ

    سرمد سرمست و رسوا را بہ بیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے