بشان سطوت و جاہ و علا امام حسن
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسن (مدینہ-سعودی عرب)
بشان سطوت و جاہ و علا امام حسن
خلیق صاحب جود و سخا امام حسن
حسن حسین محسن جہاں میں اور کہاں
یہ حسن آپ کے گھر میں رہا امام حسن
حیات خلد بداماں ہے ایسے راس آئی
تمہارے عشق کی آب و ہوا امام حسن
تمہیں جو حسن محمد کا آئینہ دیکھا
وہ کوئی دھوکا نظر کا نہ تھا امام حسن
سنوارے لطف کی مشاطہ زلف زیست مری
کہ آپ ہیں مرے عقدہ کشا امام حسن
جو دل سے آپ کے در کا غلام ہو جائے
تو شک ہے اس کی امامت میں کیا امام حسن
وفا کی راہ میں ہر گام ہے نیا سورج
کہ ضو فشاں ہے ترا نقش پا امام حسن
شگفتگی کے لیے جس کو زیب ہے جنت
گل ریاض حبیب خدا امام حسن
یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات تمام
نبی حسین علی فاطمہ امام حسن
پناہ گاہ کرم میں تری رہے امجدؔ
بروز حشر ترا پر خطا امام حسن
- کتاب : Takhaiyulat (Pg. 246)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.