Font by Mehr Nastaliq Web

دلدادہ ہوں میں ہاشمی و مطلبی کا

بحر موجی

دلدادہ ہوں میں ہاشمی و مطلبی کا

بحر موجی

MORE BYبحر موجی

    دلدادہ ہوں میں ہاشمی و مطلبی کا

    دیوانہ ہوں میں دل سے نبی عربی کا

    یہ علم یہ حکمت یہ فراست یہ سخاوت

    شہرہ ہے جہاں میں شہ امی لقبی کا

    سرکار کا ہر نقشِ قدم راہنما ہے

    یہ راستۂ خاص ہے جنت طلبی کا

    کیا سمجھیں گے اغیار ترا رتبہ والا

    کہہ دو کہ یہاں کام نہیں ذہن غبی کا

    جس نے ہمیں توحید کے اسرار بتائے

    اے بحرؔ میں قائل نہ ہوں کیوں ایسے نبی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے