وہ حسن دلربائے احمد مختار صل اللہ
وہ حسن دلربائے احمد مختار صل اللہ
جمال جاں فزائے سید ابرار صل اللہ
شریعت کے جناب مصطفیٰ سردار صل اللہ
طریقت کے محمد قافلہ سالار صل اللہ
وہ حسنِ یوسفی و گرمی بازار صل اللہ
جمال احمدی و خوبی رخسار صل اللہ
کلام پر مذاق مصطفیٰ جاں بخش بے جاناں
لب نوشیں دوائےمردم بیمار صل اللہ
وہ روشن چہرۂ خیرالبشر عرفاں کا آئینہ
وہ سینہ سربسر گنجینہ اسرار صل اللہ
محمد سرورِ ملک و محمد والی دوراں
محمد شاہ عالم قاتل کفار صل اللہ
محمد واقفِ صورت محمد کاشف معنیٰ
محمد پردہ دارِ پردۂ استار صل اللہ
ید قدرت نے جب نام محمد لوح پر لکھا
زبانِ کلک سے نکلا تھا سو سو بار صل اللہ
درودِ احمدی بیشک علاج درد منداں ہے
مجرب ہے دوا بہر دل بیمار صل اللہ
خدا دیدار دکھلاتا ہے اپنا جس کے چہرے سے
نبی کا ہے عجب دیدار پُر انوار صل اللہ
اٹھا لیں گر رخ پرنور سے وہ مہرباں پردہ
پکار اٹھیں وہیں سارے درو دیوار صل اللہ
عجب فیض نبی ہے بوستان دہر میں جاری
کہ بول اٹھتا ہے ہر موسم میں گل اور خار صل اللہ
سرانِ دہر میں سرور بنے سردار ہو جائے
کرے ورد زباں گر سرورؔ نادار صل اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.