پیغمبرِ آخر زماں شاہنشہ کون و مکاں
پیغمبرِ آخر زماں شاہنشہ کون و مکاں
سالارِ جیش مرسلاں لمعانِ نورِ کردگار
پیغمبر امی لقب والا حسب عالی نسب
مہر عجم ماہ عرب لا مثل فرد روزگار
حاضر ہوا روح الامیں پھر عرض خدمت میں کیا
اے سر گروہِ انبیا اے عاشق پروردگار
جنت ہوئی آراستہ حوریں ہوئیں پیراستہ
غلماں بخدمت خواستہ خدمت کے ہیں امید وار
روح الامیں نے پھر کہا اے سیدِ ہر دوسرا
فرمائے ہے رب العلیٰ جب محشر ہوگا آشکار
آئیں گے حاضر اجمعیں از انبیا تا مرسلیں
اے رحمۃ للعالمیں تم ہو گے سب کے تاجدار
آخر میں پھر اس نے کہا وعدہ خدا نے ہے کیا
امت تری روزِ جزا ہووے گی اول رستگار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.