نور خدا خدا منم من نہ منم نہ من منم
نور خدا خدا منم من نہ منم نہ من منم
جلوہ مصطفی منم من نہ منم نہ من منم
میں خدا کا نور ہوں بلکہ خدا ہی ہوں،میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں، میں جلوۂ مصطفی ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
جلوۂ پنجتن منم جملہ امام دیں منم
صاحب با صفا منم من نہ منم نہ من منم
میں پنجتن کا جلوہ ہوں، تمام ائمۂ دین میں ہوں، میں صاحبِ باصفا ہوں،میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
آدم و ہم حوا منم سرور انبیا منم
عاشق کبریا منم من نہ منم نہ من منم
میں آدم اور حوّا ہوں، میں انبیاء کا سردار ہوں، میں عاشقِ کبریا ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
پیر محی دیں منم خواجہ معین دیں منم
احمد مجتبیٰ منم من نہ منم نہ من منم
میں پیر محی الدین ہوں، میں خواجہ معین الدین ہوں، میں احمدِ مجتبیٰ ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
خواجہ قطب دیں منم شاہ فرید دیں منم
صاحب چشتیہ منم من نہ منم نہ من منم
میں خواجہ قطب الدین ہوں، میں شاہ فریدالدین ہوں، میں صاحبِ چشتیہ ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
شاہ نظام دیں منم شاہ نصیر دیں منم
مرشد پارسا منم من نہ منم نہ من منم
میں شاہ نظام الدین ہوں، میں شاہ نصیر الدین ہوں، میں مرشدِ پارسا ہوں،میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
عاشق بے ریا منم پیر را خاک پا منم
صاحب کیمیا منم من نہ منم نہ من منم
میں بے ریا عاشق ہوں، پیر کے قدموں کی خاک ہوں، میں صاحبِ کیمیا ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
بندۂ با صفا منم صورت نقش پا منم
ابرؔ فنا بقا منم من نہ منم نہ من منم
میں باصفا بندہ ہوں، نقشِ پا کی مانند ہوں، ابرؔ میں فنا و بقا ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہیں میں میں ہوں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.