Font by Mehr Nastaliq Web

یارانِ رہ عشق بجز جور و جفا نیست

سلطان باہو

یارانِ رہ عشق بجز جور و جفا نیست

سلطان باہو

MORE BYسلطان باہو

    یارانِ رہ عشق بجز جور و جفا نیست

    کس لائقِ ایں راہ بجز اہلِ صفا نیست

    ترجمہ : اے مسلکِ راہِ حقیقت کے دوستو! عشق کی راہ میں ستم اور سختی کے بغیر کچھ نہیں ہے، اس راستے کے لائق سوائے باطن صفا لوگوں کے کوئی نہیں ہے۔

    گر راہ صفا می طلبی راہِ جفا جو

    کیں راہِ مصفا ست بجز اہل صفا نیست

    اگر تو صفائے باطن کی راہ طلب کرتا ہے تو سختی کا راستہ اختیار کر لے کیوں کہ یہ پاکیزہ راہ ہے جو سوائے باطن صفا لوگوں کے کسی کو میسر نہیں ہے۔

    اے مرد خدا گر طلبی راہِ خدا را

    ایں راہ چنین ست کہ جز جور و جفا نیست

    اے طالبِ خدا تو اگر خدا تعالیٰ کا راستہ چاہتا ہے تو یہ راستہ ایسا ہے کہ سوائے ستم اور سختی اٹھانے کے نہیں ہے۔

    با صدقِ دل خود شنو وانگہ قدم نہ

    زیرا کہ رہ عشق بجز صدق و صفا نیست

    دل کی سچائی کے ساتھ سنو اور پھر اس راستہ میں قدم رکھو اس لیے کہ عشق کا راستہ سوائے سچائی اور صفائے باطن کے نہیں ہے۔

    اے یار بجز کار جفا خود دگری چیست

    ایں راہ صفا نیست بجز اہلِ صفا نیست

    اے دوست سختی کے عمل کے بغیر اور کیا کچھ ہے یہ راستہ صفائی و پاکیزگی باطن کا ہے اس لیے سوائے باطن صفا گروہ کے کسی کو میسر نہیں ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : Divan-e-Bahu (Pg. 122)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے