بہر حالے جمال اللہ جویم
بہر حالے جمال اللہ جویم
بہر قالے جمال اللہ جویم
ترجمہ : میں ہر کیفیت حال میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں، میں ہر اظہار گفتار میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں۔
بجز رویش نہ بینم ہیچ چیزے
ز شوقِ جاں جمال اللہ جویم
اس کے چہرۂ انور کے بغیر میں کوئی چیز نہیں دیکھتا، روحانی رغبت و مسرت کے باعث میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں۔
زپیش و پس خبر ہرگز ندارم
زاین و آں جمال اللہ جویم
میں آگے اور پیچھے کے مکانی حدود کی خبر نہیں رکھتا ہوں بلکہ یہاں اور وہاں ہر طرف میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں۔
بمستی یار یاراں گرچہ مستم
بمستی ہم جمال اللہ جویم
میں اگرچہ محبوبوں کے محبوب کے شوق میں سرمست ہوں، پھر بھی اس سرمستی کے عالم میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں۔
طریق عشق مارا نیست دیگر
بہر ذرہ جمال اللہ جویم
ہمارے نزدیک عشق کا راستہ اور کوئی نہیں ہے، ہر ذرہ کے اندر میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں۔
فدا شد جسم و جاں در ذاتِ یاھو
بہ ہستی ہم جمال اللہ جویم
میرا جسم اور روح ذاتِ یا ھو میں فنا ہوچکے ہیں، فنا فی اللہ کے بعد اس بقائے ہستی میں بھی میں اللہ تعالیٰ کا حسن تلاش کرتا ہوں۔
- کتاب : Divan-e-Bahu (Pg. 138)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.