Font by Mehr Nastaliq Web

بیا اے عشقِ جاں سوزاں کہ من خود را بتو سوزم

سلطان باہو

بیا اے عشقِ جاں سوزاں کہ من خود را بتو سوزم

سلطان باہو

MORE BYسلطان باہو

    بیا اے عشقِ جاں سوزاں کہ من خود را بتو سوزم

    اگر سوزی و گرنہ من یقیں خود را بتو سوزم

    ترجمہ : اے جان کو جلانے والا عشق! آ جا میں اپنے آپ کو تجھ سے جلا ڈالوں، اگر تو جلا دے (تو مرحبا) ورنہ میں یقیناً اپنے آپ کو تجھ سے جلا ڈالوں۔

    خس و خاشاک می سوزی درونِ خویش می جوشی

    کنوں مارا شدی روزی بیا خود را بتو سوزم

    تو جسم کے تنکوں کو جلا ڈالتا ہے اور وجود کے اندر غلبہ کرتا ہے، اب ایک روز ہماری طرف توجہ فرما، آ جا میں اپنے آپ کو تجھ سے جلا ڈالوں۔

    مکاں خود لامکاں دارم زِ زنداں غم بسی دارم

    کنوں روی بحق آرم بیا خود را بتو سوزم

    میں لامکاں کا مکیں ہوں دنیا کے قید خانہ میں سخت رنجور ہوں، میں اب حق تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں، آ جا میں اپنے آپ کو تجھ سے جلا ڈالوں۔

    بدم مرداں سخن گویم جمالِ یار می جویم

    ھوالحق را بحق جویم بیا خود را بتو سوزم

    میں عالی ہمت مردوں کی طرف بات کرتا ہوں، دوست کے حسن کا متلاشی ہوں، اس حق تعالیٰ کو اسی کے نام حق سے تلاش کرتا ہوں، آ جا میں اپنے کو تجھ سے جلا ڈالوں۔

    دلی با یار خود بستم زجاں ہم دست خود ششتم

    چوں مستاں وار من مستم بیا خود را بتو سوزم

    اپنا دل دوست کے ساتھ وابستہ کرچکا ہوں جاں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہوں، اب تو متوالوں کی طرح مست ہوں، آ جا میں اپنے آپ کو تجھ سے جلا ڈالوں۔

    مأخذ :
    • کتاب : Divan-e-Bahu (Pg. 34)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے