Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

Abdullah bin Mubarak

726 - 797 | Iraq

Sufi Quotes of Abdullah bin Mubarak

SORT BY

اہلِ دنیا - دنیا کی سب سے مرغوب اور لذیذ چیز ہے، لطف اندوز ہوئے بغیر یہاں سے رخصت ہو جاتے ہیں اور وہ معرفتِ الٰہی ہے۔

افسوس ہے ان افراد پر جو قرض پر زندگی بسر کرتے ہیں اور ہاتھ پیر نہیں ہلاتے۔

جو شخص تجھ سے کم تر ہو اس سے تواضع و انکساری سے پیش آ اور جو شخص تجھ سے بڑا ہے اس سے ادب و تواضع سے مل اور جو متکبر ہے اس کی پرواہ نہ کر۔

کوئی شخص عالم نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کے دل میں خوفِ خدا اور دنیا سے بے رغبتی نہ ہو۔

گمنامی کو پسند کرو اور شہرت سے دور رہو مگر یہ ظاہر نہ کرو کہ تم گمنامی کو پسند کرتے ہو اس لیے کہ اس سے بھی نفس میں غرور پیدا ہوتا ہے۔

میں ایک مشتبہ درہم کو استعمال نہ کرنے کو سو درہم صدقہ کرنے کے مقابلہ میں زیادہ پسند کرتا ہوں۔

اغنیا کے مقابلہ میں خود دار رہنا یہ تواضع کی مثال ہے۔

میں کسی چیز کے تلاش کرنے میں نہیں تھکا، بجز ایسے دوست کی تلاش کے جو صرف خدا کے لیے محبت کرتا ہو۔

جو شخص اپنے بچوں کی پرورش کرتا انہیں نیک باتیں سکھاتا اور رات کو سوتے وقت کپڑا پہناتا ہے اس کا یہ عمل ہمارے جادو قتال سے افضل ہے۔

ایک درہم قرضِ حسنہ دینا ہزار درہم صدقہ سے افضل ہے۔

اگر آدمی سو باتوں میں تقویٰ اور خوفِ خدا اختیار کرتا ہے اور ایک بات میں نہیں تو وہ متقی نہیں اور اگر کوئی شخص سو چیزوں میں پرہیزگاری اختیار کرتا ہے اور ایک چیز میں ترک کر دیتا ہے تو اس کو متورع اور پرہیزگار نہیں کہا جا سکتا۔

شریف وہ ہے جسے طاعتِ الٰہی کی توفیق ہوئی اور رذیل وہ ہے جس نے بے مقصد زندگی گزار دی۔

بہت سے چھوٹے اعمال ہیں جو حسنِ نیت کی وجہ سے بڑے ہو جاتے ہیں اور بہت سے بڑے اعمال ہیں جو سوء نیت کے سبب چھوٹے ہو جاتے ہیں، علم کے لیے سب سے پہلے نیت و ارادہ پھر فہم پھر عمل پھر حفظ اور اس کے بعد اس کی اشاعتِ ترویج کی ضرورت ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Speak Now