Abdullah Qadri
Sufi Quotes 1
مسائلِ شرعیہ پر عمل کرنا، محبتِ خدا و محبوبِ خدا میں مشغول ہو جانا، اوراد و اذکار میں ہمہ دم مائل رہنا، تعلقاتِ دنیا سے دور بھاگنا، اپنے وجود کو جستجوئے حق میں معدوم کر دینا، کسی ضرورت کو اہلِ دنیا کے سامنے پیش نہیں کرنا، جب کوئی شخص صحبت میں آ جائے اس کو یادِ خدا میں مصروف کر دینا، دنیادار کو دین دار بنا دینا، اپنے کو سب سے چھوٹا اور ذلیل و خوار سمجھنا، مصائب و افاتِ دنیاوی پر خوش ہونا اور صبر کرنا، بدی کا بدلہ نیکی سے کرنا، جس کام میں بوئے مکر آئے اس پر لاحول پڑھنا اور اس سے اجتناب کرنا، ہر حال میں شکرِ خدا بجا لانا۔