Khwaja Dana Naqshbandi
Sufi Quotes 1
یاد رکھو! یہ دنیا ایک مہمان خانہ ہے، ایک آتا ہے ایک جاتا ہے، جو آیا ہے اس کو جانا ہوگا، جس طرح مہمان ایک مختصر قیام کے لیے آتا ہے، اسی طرح سے ہم سب اس دنیا میں چند روز کے لیے آئے ہیں، وقت آئے گا چلے جائیں گے، نہ کوئی رہا ہے نہ رہے گا، یہ دنیا بے وفا ہے، اس نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کی، یہ دنیا مکر و فریب کی جگہ ہے اور یہ سنسار فتنہ و فساد کی جا ہے، یہاں حقیقی چین اور آرام نہیں، سکون اور اطمینانِ قلب حاصل نہیں، یہاں تو بلاد مصیبت اور دکھ اور درد سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور بہت سے صدمات برداشت کرکے اور بہت سی تکالیف اٹھا کر آخرکار کوچ کرنا پڑتا ہے، موت ہر ذی روح کو آنا ہے، موت سے کوئی نہیں بچ سکتا، موت کا کڑوا پانی سب کو پینا ہے، موت سر پر سوار ہے، بھاگ کر کہاں جائیں اور چھپیں تو کس جگہ چھپیں، ہر جگہ موت کی دسترس ہے، بس تم کو چاہیے کہ موت سے نہ گھبراؤ اور موت کے وقت اور خود کی مراد پر پہنچتے وقت اپنے کو پریشانی میں نہ ڈالنا اور نہ ہی اپنے دل کو حیران اور پریشان کرنا۔