Sufi Quotes of Khwaja Rahmatullah
زرِ توحید کو غنچہ کی طرح دل کے کیسہ میں چھپائے رکھنا موجبِ جمیعت و اطمینان قلب ہوتا ہے اور اسے پھول کی طرح اظہار کی ہتھیلی پر رکھنا پریشانی و آفت کا باعث ہوتا ہے۔
پیر جب مرید کی تربیت شروع کرتے وقت اپنے کچھ کمالات اس سے چھپاتا ہے تو گویا یہ مرید کے لیے تو عین اسلام ہے لیکن مرشد کے لیے موجبِ کفر ہے۔
سالک کی راہِ سلوک میں دو چیزیں روڑے ٹکاتی ہیں، ایک کمینہ نفس اور دوسرا ملعون شیطان۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere