Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

Makhdoom Alam Muhammad

1363 - 1477 | Patan, India

Sufi Quotes of Makhdoom Alam Muhammad

درویش کو چاہیے کہ بغیر وضو کے ہرگز کھانا نہ کھائے اور جب رات کو سوئے تو بغیر وضو کے نہ ہوئے۔

درویش کے لیے ضروری ہے کہ اکلِ حلال پر گزارہ کرے اور جھوٹ بولنے سے پرہیز کرے، پس درویش کو چاہیے کہ ہر حالت اور ہر جگہ اکلِ حلال پر اکتفا کرے اور صدقِ مقال پر سختی سے پابند ہو۔

مرید ایک مریض کی طرح ہے اور اس کا پیر اس کا طبیب ہے، پیر سے محبت کرنا از بس ضروری ہے، پیر کی محبت دراصل مرض کی دوا ہے اور مرید کو جو مریض ہے یقین اور اعتقاد کے ساتھ اس دوا کو استعمال کرنا چاہیے، اگر مرید کا اعتقاد صحیح اور درست ہے اور اس کو پیر سے محبت ہے اور یقینِ کامل ہے تو وہ ضرور اپنے مقصد میں کامیاب و کامراں ہوگا، اس کے سارے کام اس کے پیر کی امدادِ باطنی سے بحسن و خوبی انجام پائیں گے۔

طہارت اور صفائی بڑی ضروری چیزیں ہیں، ہر وقت وضو سے رہنا اور پاک صاف رہنا حقیقت میں آدھا ایمان ہے۔

درویش کو چاہیے کہ ہر وقت اپنے ظاہر و باطن پر نگاہ رکھے، برے خیالات سے دور رہنے کی کوشش کرے اور اپنے ظاہر و باطن کو آراستہ کرے اور پاک و صاف رہ کر یادِ الٰہی میں مشغول ہو، ایسی صورت میں اس کو عبادت کی لذت میسر ہوگی اور طمانیتِ خاطر حاصل ہوگی، جس کے ذریعہ سے وہ مقام جلد طے کرسکے گا۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Speak Now