Sufi Quotes of Saifullah Rifai
جو شخص اپنے خاندانی دولت و ثروت پر فخر کرتا ہو وہ کبھی بھی معرفت کی بو تک نہیں سونگھ سکتا۔
سخاوت بڑی چیز ہوتی ہے، درویش کے لیے سخاوت کے اور معنی ہیں اور دنیادار کے لیے اور، درویش میں سخاوت ایسی ہونی چاہیے کہ بھوکے کو کھانا، ننگے کو کپڑا اور پیاسے کو پانی ہی پر اکتفا نہ کرے بلکہ کسی آنے والے کو محروم نہ رکھے۔
محبت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ محبت صرف انسان سے ہی کی جائے، محبت جانوروں سے بھی ہوسکتی ہے، پرندوں سے بھی ہوسکتی ہے، پیڑوں اور پودوں سے بھی ہوسکتی ہے، غرض محبت ہر جاندار سے ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ ان چیزوں سے بھی محبت ہوسکتی ہے جن میں جان نہیں ہے، محبت اچھی چیز ہے، کسی سے بھی ہو، کہیں بھی ہو، کیسے بھی ہو۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere