اپنے کنبے والوں اور نزدیکوں اور قریبوں سے بہت محبت اور ادب سے برتاؤ کرو تاکہ کہ ان کے دل میں تمہاری محبت اور زبان پر تمہاری تعریف ہو اور اپنے آپ کو سب سے کم جانو۔
Share this
خدا سے ہمیشہ یہ دعا کیا کرو کہ وہ ہماری نیتوں میں اخلاص دے۔
Share this
دنیا ناپائیدار ہے، نہ یہاں کی خوشی باقی رہتی ہے نہ رنج و غم باقی رہتا ہے، یہاں سب مسافر ہیں، اپنے اپنے وقت پر سب کوچ کرنے والے ہیں۔
Share this
دنیا کی عزت اور آخرت کی عزت اس میں ہے کہ فقر و فاقہ پر قناعت کرو اور خدا کے واسطے اس کی اشاعت کرو کہ کسی طرح لوگوں کو پہنچ جائے، دنیا اور اہلِ دنیا اس کے مخالف ہیں۔
Share this
دنیا کی نظروں میں شیخ، سید، پٹھان کو شریف سمجھتے ہیں اور تیلی جولاہے کو رذیل لیکن حق تعالیٰ کے یہاں شرافت شیخ سید ہونے پر نہیں بلکہ اس کے اخلاق و اخلاص پر ہے۔
You have exhausted 5 free content pages per year. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.