Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

Shah Alamullah Hassani

1624 - 1685 | Raebareli, India

Shah Alamullah Hassani

Sufi Quotes 5

اے بھائیو! درویشوں کے اخلاق یہ تھے، ماتم تو ہم جیسوں کو کرنا چاہیے جو لباس درویشوں کا پہنتے ہیں اور کام سرکشوں اور فرعونوں کا کرتے ہیں اور غرورِ نفس کا شکار ہیں۔

  • Share this

اے عزیزو! ہم میں ہر شخص کو اپنا ماتم کرنا چاہیے اور نظر ہر دم خدا کے فضل و کرم پر رکھنی چاہیے اور اپنے نفس کے بود و پندار سے باہر آنا چاہیے کہ خدا کے فضل کے بغیر سب ہیچ در ہیچ ہے۔

  • Share this

طالب کو جس طرح زبان سے سوال کرنا ممنوع ہے، اس سے کہیں زیادہ دل سے سوال کرنا بھی منوع ہے۔

  • Share this

طالبانِ حق کو چاہیے کہ تمام عمر اسی جد و جہد میں گزاریں کہ دل ما سوا اللہ سے خالی ہو، اگر اسی جہان میں یہ دولت مل جاتی ہے تو زہے سعادت اور اگر نہیں ملتی تو اسی طلب میں مردانہ وار جان دے دے، اس لیے کہ جو ان حجابات کے دور کرنے اور واصل حق ہونے میں جان دے گا، امید ہے کہ مرنے کے بعد یہ حجاب اس سے اٹھا لیا جائے گا اور عشق و محبت کی جو ترقی یہاں نہ ہوسکی تھی وہ شوق و طلب کی برکت سے وہاں حاصل ہو جائے گی۔

  • Share this

مؤمن کا قلب خدا کا حرم ہے۔

  • Share this

Recitation

Speak Now