Font by Mehr Nastaliq Web
Shah Saqlain Naqshbandi's Photo'

Shah Saqlain Naqshbandi

1947 - 2023 | Bareilly, India

Sufi Quotes of Shah Saqlain Naqshbandi

SORT BY

عالم وہ ہے کہ جس کے دل میں خدا کی اطاعت ہو۔

جس کسی شخص کے دل میں یہ خیال آیا کی اس کے پیر کے علاوہ کوئی اور بھی اسے منزل تک پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بدبختی کی علامت ہے۔

نفس کی مخالفت کو ہی طریقت کہتے ہیں۔

اول تو لالچ مت کر، کوئی پیش کرے تو منع مت کر اور مل جائے تو جمع مت کر بلکہ خدا کی راہ میں خرچ کر۔

باوقار زندگی گزارنی ہے تو علم حاصل کرو۔

مؤمن وہ ہے جس سے دوسروں کی جان مال محفوظ ہو۔

کامل پیر اپنے مریدوں کے دلوں کے حالات بہتر بنا کر اسے خدا کا راستہ دکھاتا ہے۔

خدا طلب آرام طلب نہیں ہوسکتا اور آرام طلب خدا طلب نہیں ہوسکتا۔

پیری مریدی کل کے کل ادب کا نام ہے۔

بہتر انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کو فائدہ پہنچائے۔

دین پر استقامت ہی بزرگوں کی کرامت ہوتی ہے۔

ایمان کو حتمی اور یقینی بنانے کا نام تصوف ہے۔

شہرت میں آفت ہے اور غلامی میں عافیت۔

تمام مخلوقِ خدا کا ایک کنبہ ہے۔

زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا آپ پر رحم فرمائے گا۔

اہل اللہ کی صحبت میں ایک وقت بیٹھنا سو سال کی بے ریا عبادت سے بہتر ہے۔

پیر و مرشد کی ذات مجسم شجرہ ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Speak Now