Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

Sheikh Muhammad Chishti

1549 - 1631 | Ahmedabad, India

Sufi Quotes of Sheikh Muhammad Chishti

طالب کو چاہیے کہ اگر مجاہدہ میں کوئی چیز ظاہر ہو تو اس پر اکتفا نہ کرے بلکہ اس سے اعلیٰ حاصل کرنے کی کوشش کرے اور جو کچھ ظاہر ہو اس کا کسی سے ذکر نہ کرے، البتہ اپنے پیر و مرشد سے اس کا ذکر کرسکتا ہے۔

خدا رزاق ہے، پھر خدا کو چھوڑ کر بادشاہوں کے در پر کیوں جایا جائے، خدا کے ہوتے ہوئے بادشاہوں کا احسان مند ہونے کی کیا ضرورت ہے۔

طالب کو چاہیے کہ توحید حاصل کرے یعنی دل کو غیرِ حق سے تخلیص دے یعنی اس بات میں کوشش نہ کرے کہ مجھ کو طلبِ حق حاصل ہو یا اس کی ارادت حاصل ہو یا اس کا علم حاصل ہو یا معرفت حاصل ہو۔

طالب کو چاہیے کہ ذکرِ حق کی لذت کو اپنا کمال نہیں سمجھے بلکہ محض فضلِ الٰہی اور برکتِ شیخ کا انعام سمجھے کہ یہ لذت عمر بھر کی ریاضت سے بھی حاصل نہ ہوتی، اگر فضلِ حق شاملِ حال نہ ہوتا۔

طالب شعورِ دل کو غیرِ حق سے دور کرے۔

عشق کی علامت یہ ہے کہ غیرِ حق جل جائے اور وہ اس حد تک کہ طالب کی ذات بھی جل جائے یعنی وہ فراموش ہوجائے سوائے حق کے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Speak Now