Font by Mehr Nastaliq Web
Sheikh Qawwamuddin Abbasi's Photo'

Sheikh Qawwamuddin Abbasi

- 1404 | Lucknow, India

Sheikh Qawwamuddin Abbasi

Sufi Quotes 3

خلوت طاعت کا وہ سمندر ہے کہ مردانِ خدا کے سینے میں چھپے حقیقت کے موتی اس سمندر کے علاوہ کہیں اور ظاہر نہیں ہوتے لیکن اس کے لیے حضرت محمد رسول اللہ تک سلسلے کا اتصال اور بقدرِ ضرورت علم شریعت لازم ہے۔

  • Share this

درویشی کی کسوٹی اور اس کا معیار کتاب و سنت اور قابلِ اقتدار اسلاف کی سیرتیں ہیں، صرف اجازتوں کا ہونا اور متبرک مقام پر ہونا کافی نہیں کہ فلاں شخص فلاں بزرگ کا فرزند ہے اور فلاں اپنے آبا و اجداد کا جانشیں ہے، اگر وہ اس مقام کے لائق نہ ہوتا تو اس کو جانشینی کا شرف حاصل نہ ہوتا، یہ بات اچھی طرح ذہن نشیں کرلو کہ انسان کا شرف اور اس کی بزرگی زمان و مکان سے نہیں بلکہ تقویٰ سے ہے۔

  • Share this

ذکر وصالِ حق کا سبب اور قلوب کی صفائی کا ذریعہ ہے، اس لیے سالک کو کسی بھی حال میں ذکر سے باز رہنا جائز نہیں ہے۔

  • Share this
 

Recitation

Speak Now