آؤ آو نگریا ہماری، پیا سونی پڑی ہے سجریا ہماری
آؤ آو نگریا ہماری، پیا سونی پڑی ہے سجریا ہماری
اہلِ وفا کو بھول گئے کس خیال میں
کیا تم بھی پھنس گئے کسی گیسو کے جال میں
بیتی جاتی عمریا ہماری آؤ آؤ نگریا ہماری
پہلے تو دے دیا انہیں بے آزمائے دل
اب دل ہی دل میں کہتے ہیں افسوس ہائے دل
کیوں نہ لینی کھبریا ہماری، آؤ آؤ نگریا ہماری
تم غیر کے گھر بیٹھ کے دل شاد کرو گے
ہم کون ہیں صاحب ہمیں کیوں یاد کروگے
یونہی بیتی عمریا ہماری، آؤ آؤ نگریا ہماری
مضطر موئیں گے ہم تو اسی اشتیاق میں
رہتا ہے دل ہمارا تمہارے فراق میں
آؤ آؤ نگریا ہماری، پیا سونی پڑی ہے سجریا ہماری
- کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 17)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.