تیری راہ میں میں مر جاؤں
تیری راہ میں میں مر جاؤں
تب جا کر تیرا کہلاؤں
میں سندر سپنوں کا دیش
آشاؤں کا گیت سناؤں
تو کھو جائے ڈھونڈ نکالوں
اب تو ڈھونڈ کہ میں کھو جاؤں
میرے ہاتھ میں ہاتھ کسی کا
اب میں کس سے ہاتھ ملاؤں
حسرت جن آنکھوں سے ٹپکے
میں ان سے کیا نین ملاؤں
واصفؔ وحدت ہے جگ کثرت
ہر چہرے میں خود کو پاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.