خواجہ سن لو مری پکار
دلچسپ معلومات
(ٹھمری کھماج) - در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
کر جوڑی عرضی کروں ہو ہوکر دلگیر
من چاہے مقصد ملیں تم سجی خواجہ پیر
میری ہے عرض یہ ہی ہر بار
بیڑا پار لگاؤں ہار
سب پیروں کے پیر ہو ولیوں کے سردار
خالق نے تم کو کیا ہے سب جگہ کا مختار
پڑی ہے ناؤ میری منجدھار
بیڑا پار لگاؤں ہار
بھیجا تم کو ہند میں یہ دے کر حکم رسول
تم سے جو عرض کرے وہ کرنا قبول
میرا ہے جان سے دل بیزار
بیڑا پار لگاؤں ہار
تم شاہوں کے شہنشاہ عالم کے سرتاج
راجہ پرجا ہند کی ہے آپ ہی کے محتاج
کرے کیا حال ضبطؔ اظہار
بیڑا پار لگاؤں ہار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.