Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سلامی وہ رن میں شہ دو جہاں ہے

کیف الہ آبادی

سلامی وہ رن میں شہ دو جہاں ہے

کیف الہ آبادی

سلامی وہ رن میں شہ دو جہاں ہے

جھکا جس کی تعظیم کو آسماں ہے

ادھر ہے ہویدا یزیدی اطاعت

خدا کی رضا اس طرف بھی عیاں ہے

فدائی جوتھے ہو چکے وہ فدا سب

تہہ تیغ اب شاہ کا امتحاں ہے

جو کردارِ شبیر مقتل میں دیکھا

وہ دنیا کے پردے پر ملتا کہاں ہے

نہ مانگی دعا جس نے ردِّ بلا کی

مسیحا سے بالا وہ عرش آشیاں ہے

تہہ تیغ سجدے میں سر کو جھکانا

خدایا غضب کا ترا امتحاں ہے

کرے مدح شبیر کی کیفؔ کیوں کر

نہ عالم نہ فاضل نہ وہ خوش بیاں ہے

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 234)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے