Font by Mehr Nastaliq Web

سلامی وہ رن میں شہ_دو_جہاں ہے

کیف الہ آبادی

سلامی وہ رن میں شہ_دو_جہاں ہے

کیف الہ آبادی

MORE BYکیف الہ آبادی

    سلامی وہ رن میں شہ دو جہاں ہے

    جھکا جس کی تعظیم کو آسماں ہے

    ادھر ہے ہویدا یزیدی اطاعت

    خدا کی رضا اس طرف بھی عیاں ہے

    فدائی جو تھے ہو چکے وہ فدا سب

    تہ تیغ اب شاہ کا امتحاں ہے

    جو کردار شبیر مقتل میں دیکھا

    وہ دنیا کے پردے پہ ملتا کہاں ہے

    نہ مانگی دعا جس نے رد بلا کی

    مسیحا سے بالا وہ عرش آشیاں ہے

    تہ تیغ سجدے میں سر کو جھکانا

    خدایا غضب کا ترا امتحاں ہے

    کرے مدح شبیر کی کیفؔ کیوں کر

    نہ عالم نہ فاضل نہ وہ خوش بیاں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 234)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے