Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جن کا ہے طیبہ مقام ان پہ درود اور سلام

بہزاد لکھنوی

جن کا ہے طیبہ مقام ان پہ درود اور سلام

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    جن کا ہے طیبہ مقام ان پہ درود اور سلام

    جو ہیں رسول انام ان پہ درود اور سلام

    حامیٔ عالم ہیں وہ ہادی اعظم ہیں وہ

    کیوں نہ کہیں خاص و عام ان پہ درود اور سلام

    جو ہیں حبیب خدا جو ہیں شہ دوسرا

    جن کی ہے دنیا غلام ان پہ درود اور سلام

    جن کے ہیں یہ دو جہاں جن کے ہیں کون و مکاں

    جن کے ہیں یہ صبح و شام ان پہ درود اور سلام

    مالک جن و بشر باعث نور قمر

    میم سے ہے جن کا نام ان پہ درود اور سلام

    زائر ارض رسول التجا کرلے قبول

    اتنا ہے میرا پیام ان پہ درود اور سلام

    روتا ہوں بہزادؔ میں کرتا ہوں فریاد میں

    بھیجتا ہوں صبح و شام ان پہ درود اور سلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے