Font by Mehr Nastaliq Web

السلام اے شاہ_دیں شاہ_زمانہ السلام

بہزاد لکھنوی

السلام اے شاہ_دیں شاہ_زمانہ السلام

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    السلام اے شاہ دیں شاہ زمانہ السلام

    آپ بن کر تاجدار دو جہاں پیدا ہوئے

    السلام اے صاحب مہر نبوت السلام

    آپ ہی بن کر خدائی کا نشاں پیدا ہوئے

    السلام اے بیکسوں کی زندگی السلام

    آپ ہی بن کر شفیع عاصیاں پیدا ہوئے

    السلام اے باعث تخلیق عالم السلام

    آپ بن کر صاحب کون و مکاں پیدا ہوئے

    السلام اے عین ذات و عین ایماں السلام

    آپ بن کر باعث تسکین جاں پیدا ہوئے

    السلام اے واقف راز نہانی السلام

    آپ بن کر صاحب راز نہاں پیدا ہوئے

    آپ ہی کے نام کا شیدا دل بہزادؔ ہے

    آپ ہی کی آرزو ہے آپ ہی کی یاد ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے