Sufinama

بلا لو سرکار اپنے در پر درود تم پر سلام تم پر

حیات وارثی

بلا لو سرکار اپنے در پر درود تم پر سلام تم پر

حیات وارثی

MORE BYحیات وارثی

    بلا لو سرکار اپنے در پر درود تم پر سلام تم پر

    کرم ہو مجھ پر بھی بندہ پرور درود تم پر سلام تم پر

    دہن ہے سر چشمۂ صداقت زباں ہے گنجینۂ فصاحت

    لبوں پر قربان موج کوثر درود تم پر سلام تم پر

    تمہیں ہو شمع حریم داور درود تم پر سلام تم پر

    ہیں تم سے دو جہاں منور درود تم پر سلام تم پر

    گزر ہو گیا جانب مدینہ تو مری جانب سے با قرینہ

    یہ عرض کرنا صبا مکرر درود تم پر سلام تم پر

    پھر اور اب کس کے در پہ جائیں کسے غم زندگی سنائیں

    تمہیں ہو جب بیکسوں کے یاور درود تم پر سلام تم پر

    راہ ہدیٰ سے ہٹائے گا کیا زمانہ اس کو مٹائے گا کیا

    تمہاری سیرت ہو چکی رہبر درود تم پر سلام تم پر

    کبھی تو آئے گا وہ زمانہ کبھی تو ہوگا مدینہ جانا

    پڑھوں گا روضہ پر سر جھکا کر درود تم پر سلام تم پر

    جو قبر سے اٹھوں روز محشر یہی ہو نغمہ حیاتؔ لب پر

    شفیع محشر قسیم کوثر درود تم پر سلام تم پر

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 172)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے