جس کسی نے بھی سنا ہے العطش
دلچسپ معلومات
سلام بہ بارگاہ شہدائے کربلا۔
جس کسی نے بھی سنا ہے العطش
رو رہا ہے کہہ رہا ہے العطش
مان لوں کیسے کہ پیاسے تھے حسین؟
کب سمندر نے کہا ہے العطش؟
تب کہا تھا چند معصومین نے
اب زمانہ کہہ رہا ہے العطش
کربلا میں اصغرِ معصوم کے
خون سے لکھا ہوا ہے العطش
زینبِ کبریٰ کا خطبہ یاد ہے
لفظ جس میں گونجتا ہے العطش
واقعاتِ کربلا پڑھ کے مجھے
اسمِ اعظم مل گیا ہے العطش
کربلا کی سمت اس کو بھیج دو
عشق نے پوچھا ہے، کیا ہے العطش؟
ہے مجھے نسبت بہتر سے جمالؔ
ہاں وہی جو سلسلہ ہے العطش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.