شہ_عرش_اعلىٰ سلامٌ علیکم
شہ عرش اعلىٰ سلامٌ علیکم
حبيب خدایا سلامٌ علیکم
مرے ماہ طیبہ سلامٌ علیکم
شہنشاہ بطحا سلامٌ علیکم
خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سے
ہوا جلوہ فرما سلامٌ علیکم
جو تشریف لائے وہ سلطان عالم
تو کعبہ پکارا سلامٌ علیکم
دو عالم کا آقا و مولا بنا کر
تمہیں حق نے بھیجا سلامٌ علیکم
یہ آواز ہر سمت سے آ رہی ہے
شہ دین و دنیا سلامٌ علیکم
تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کر
کہوں پیش روضہ سلامٌ علیکم
دعا ہے کہ جب وقت ہو جاں کنی کا
ہو لب پر وظیفہ سلامٌ علیکم
جمیلؔ اپنے آقا شفیع الامم پر
پڑھے جا ہمیشہ سلامٌ علیکم
- کتاب : قبالۂ بخشش (Pg. 165)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.