Font by Mehr Nastaliq Web

السلام اے صداقت کے پیغامبر

ماہر القادری

السلام اے صداقت کے پیغامبر

ماہر القادری

MORE BYماہر القادری

    السلام اے صداقت کے پیغامبر

    السلام اہل ذکر اور اہل خبر

    السلام اے سکون دل فاطمہ

    السلام اے محمدؐ کے نور نظر

    ہے سعادت کی منزل ترا نقش پا

    ہے ہدایت کا رستہ تری رہگزر

    اک غریب و تہی دست کی نذر کیا

    بس یہی اشک ہیں میرے لعل و گہر

    اس طرف حق پسندی بہ ایں سادگی

    اس طرف بادشاہی بصد کر و فر

    اے قتیل جفا اے شہید وفا

    فتح مندی کا سہرا رہا تیرے سر

    جان دی اور اس شان سے جان دی

    خاک پر تھی جبیں عرش پر تھی نظر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے