غم شاہ ہدیٰ ہے اور میں ہوں
غم شاہ ہدیٰ ہے اور میں ہوں
یہ گھر ماتم سرا ہے اور میں ہوں
درِ مشکل کشا ہے اور میں ہوں
ارم کی یہ فضا ہے اور میں ہوں
ملوں خاک در مولیٰ جبیں پر
یہی بس کیمیا ہے اور میں ہوں
رکھوں آنکھوں میں ذرے کربلا کے
یہ میرا مدعا ہے اور میں ہوں
چھپا کر منھ یہی کہتی تھی زینب
یہ زلفوں کی ردا ہے اور میں ہوں
خدا کی شان ہے دیکھوں تو بھائی
کہ بزم بے حیا ہے اور میں ہوں
کھڑے کہتے تھے رن میں شاہ تنہا
فقط ذات خدا ہے اور میں ہوں
ملیحؔ ناتواں کیا خوف محشر
ولائے مرتضیٰ ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.