سورج کی چمک اور ہے چہرے کی چمک اور
دلچسپ معلومات
سلام بہ بارگاہ حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)
سورج کی چمک اور ہے چہرے کی چمک اور
زہرا کے گھرانے کے ستاروں کی دمک اور
یوں تو ہے دو عالم پہ اسی گھر کی حکومت
زہرا کی نظر میں ہے مگر باغِ فدک اور
طے کرنے لگی آنکھ جو پرچم کی بلندی
اک اور فلک اور فلک اور فلک اور
یہ روضۂ اکبر پہ دعا کرتے ہیں یوسف
مل جائے جھلک اور جھلک اور جھلک اور
جبرئیل کی پرواز کی حد ایک طرف ہے
معراج پہ نعلینِ محمد کا فلک اور
زہرا کے وسیلے سے جو مانگو گے دعا تم
پروازِ دعا ہوگی وہ اللہ تلک اور
ہر شاہ کے زوّار کی بس ایک دعا ہے
مل جائے اسے شاہ کے روضے کی جھلک اور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.