Font by Mehr Nastaliq Web

تاجدار_مدینہ کو میرا سلام

مبین علوی

تاجدار_مدینہ کو میرا سلام

مبین علوی

MORE BYمبین علوی

    تاجدار مدینہ کو میرا سلام

    چار یار مدینہ کو میرا سلام

    جس کے جلووں سے ہر دل منور ہوا

    اس دیار مدینہ کو میرا سلام

    جس کی خوشبو میں گم ہے یہ سارا جہاں

    اس بہار مدینہ کو میرا سلام

    جس کی حسرت مرے دل میں ہر دم رہے

    اس نگار مدینہ کو میرا سلام

    رونے والے جسے دیکھ کر کھل اٹھے

    غمگسار مدینہ کو میرا سلام

    جس کی آمد پہ طیبہ مدینہ ہوا

    شاہکار مدینہ کو میرا سلام

    ان کے تلووں کے نیچے جو آیا مبینؔ

    اس غبار مدینہ کو میرا سلام

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے