Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے بیکسوں کے والی

قیصر رتناگیروی

اے بیکسوں کے والی

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    دلچسپ معلومات

    سلام بدرگاہِ خیرالانام۔

    اے بیکسوں کے والی

    لے لو سلام ہمارا

    کس طرح جی سکیں گے

    مر مر کے جینے والے

    لے لو خبر ہماری

    آقا مدینے والے

    کہتے ہیں سب سوالی

    لے لو سلام ہمارا

    اے بیکسوں کے والی

    لے لو سلام ہمارا

    عاصی ہیں پر خطا ہیں

    رنج و الم کے مارے

    جو کچھ بھی ہیں مگر ہیں

    ہم امتی تمہارے

    جائے نہ بات خالی

    لے لو سلام ہمارا

    اے بیکسوں کے والی

    لے لو سلام ہمارا

    کون و مکاں کے تم ہو

    کون و مکاں تمہارا

    رحمت سراپا رحمت

    ہے آستاں تمہارا

    سن لو حضورِ عالی!

    لے لو سلام ہمارا

    اے بیکسوں کے والی

    لے لو سلام ہمارا

    بے بس ہیں بے نوا ہیں

    پھر بھی یہ جستجو ہے

    ہم مومنوں کی آقا

    بس اتنی آرزو ہے

    بولیں پکڑ کے جالی

    لے لو سلام ہمارا

    اے بیکسوں کے والی

    لے لو سلام ہمارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے