Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم پہ لاکھوں سلام ابن حیدر سرور ابنیا کے نواسے

صبا افغانی

تم پہ لاکھوں سلام ابن حیدر سرور ابنیا کے نواسے

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    تم پہ لاکھوں سلام ابن حیدر سرور ابنیا کے نواسے

    دم بہ دم یہ صدا آرہی ہے آج بھی مقتل کربلا سے

    تم نے اپنا لہو بھر دیا ہے دین کو سر خرو کردیا ہے

    ورنہ اسلام بے رنگ ہوتا رنگ نکھرا ہے خون وفا سے

    گھر کو راہ خدا میں لٹا کر اور سجدے میں سر کو کٹا کر

    تم نے پورا کیا ہے وہ وعدہ جو کیا تھا حبیب خدا سے

    یہ بھی امت کے خاطر سبق ہے اور ہدایت کا زرّیں ورق ہے

    ورنہ تسنیم وکوثر کے مالک دشت کرب و بلا میں ہوں پیاسے

    زندگی راہ حق میں مٹانا پیشِ باطل نہ سر کو جھکانا

    یہ بھی پیغام ہم کو ملا ہے اے صباؔ دین کے رہنما سے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 236)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے