السلام اے فاطمہ زہرا کے پیارے السلام
السلام اے فاطمہ زہرا کے پیارے السلام
شاہ مرداں شیر یزداں کے دلارے السلام
السلام اے غم زدوں کے غم گسارے السلام
السلام اے بے سہاروں کے سہارے السلام
ہے تمہارے دم سے پھیلی روشنی اسلام کی
آسمان دین حق کے چاند تارے السلام
اپنے خوں سے تم نے سینچا گلشن خیر الوریٰ
گلستان مصطفیٰ کے جاں نثارے السلام
حشر کے دن بھی اٹھوں گا میں صباؔ کہتا ہوا
سرزمین کربلا کے تاجدارے السلام
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 130)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.