Font by Mehr Nastaliq Web

ہے دل کی حسرت ہر ایک لمحے میں مدحِ خیرالا نام لکھوں

صفیہ ناز صابری

ہے دل کی حسرت ہر ایک لمحے میں مدحِ خیرالا نام لکھوں

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    ہے دل کی حسرت ہر ایک لمحے میں مدحِ خیرالا نام لکھوں

    ادب سے چوموں قلم کو پہلے درود لکھوں سلام لکھوں

    اسی میں گزرے حیات میری یہی سہارا ہو زندگی کا

    کتابِ ہستی کے ہر ورق پر میں پیارے آقا کا نام لکھوں

    ثنا نگاری بھی اوج پر ہو بیاں کروں آپ کی میں سیرت

    کہ جس میں حسان کی مہک ہو کوئی تو ایسا کلام لکھوں

    کرم ہو میرے کریم کا توعطا ہو رزقِ سخن کی دولت

    قصیدہ ان کا ولا کی خوشبو میں گوندھ کر صبح و شام لکھوں

    اشارہ کر دیں قمر کو توڑیں وہ ڈوبے سورج کو چاہیں موڑیں

    وہ پتھروں کو پڑھائیں کلمہ یہ معجزے بھی تمام لکھوں

    بڑھائی خالق نے شان ان کی وہ شافعِ امتاں ہوئے ہیں

    نبی ہیں سب ان کی اقتدا میں انہیں میں سب کا امام لکھوں

    بلا لیں گر نازؔ کو مدینے تو ایک ہی التجا ہے میری

    وہیں پہ بن جائے میرا مدفن وہیں ہو میرا قیام لکھوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے