سلام اس پر جو والی_و_وارث ہے محمد کا
سلام اس پر جو والی و وارث ہے محمد کا
کیا ہے نام روشن جس نے اپنے جد امجد کا
سلام اس پر جو روح پنجتن جان پیغمبر ہے
وہی مسند نشیں ہے سید عالم کی مسند کا
سلام اس پر محبت کا سبق جس نے دیا ہم کو
کیا تازہ مذاق عشق منصور اور سرمد کا
ملا ہے سر تو سجدہ اس کے سنگ در کا لازم ہے
جو آنکھیں ہوں تو نظارہ ہو اس کے سبز گنبد کا
گدائی میں ملی شاہی مجھے اس کی عنایت سے
بھلا کیوں کر ادا ہو شکر اس کے لطف بے حد کا
سلام اس پر جو ہم رندوں کا ہے پیر مغاں اخترؔ
پلایا جام رنگیں جس نے سب کو حب احمدؐ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.