Font by Mehr Nastaliq Web

سراپا تم رحمت_خدا ہو درود تم پر سلام تم پر

ستار وارثی

سراپا تم رحمت_خدا ہو درود تم پر سلام تم پر

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    سراپا تم رحمت خدا ہو درود تم پر سلام تم پر

    امیں ہو صادق ہو با صفا ہو درود تم پر سلام تم پر

    تم ابتدا ہو تم انتہا ہو درود تم پر سلام تم پر

    حضور تم شان کبریا ہو درود تم پر سلام تم پر

    تمہیں دو عالم کا مدعا ہو درود تم پر سلام تم پر

    حبیب حق سید الوریٰ ہو درود تم پر سلام تم پر

    پیام راحت ہو دل کشا ہو تمہیں دعا تمہیں دوا ہو

    تمہیں کرم ہو تمہیں عطا ہو درود تم پر سلام تم پر

    فروغ جلوہ ہو حق نما ہو جمال حق کا اک آئینہ ہو

    ہزاروں پردوں میں رونما ہو درود تم پر سلام تم پر

    تمہیں تسلی بے نوا ہو تمہیں غریبوں کا آسرا ہو

    تمہیں رسولوں کے پیشوا ہو درود تم پر سلام تم پر

    قبول یا رب مری دعا ہو در نبی پہ جو سر جھکا ہو

    تو لب پہ ستارؔ کے صدا ہو درود تم پر سلام پر پر

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 9)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے