Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آپ جب تشریف لائے مٹ گئے ظلمت کے سائے

شبنم کمالی

آپ جب تشریف لائے مٹ گئے ظلمت کے سائے

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    آپ جب تشریف لائے مٹ گئے ظلمت کے سائے

    با ادب سر کو جھکائے قدسیوں نے گیت گائے

    یانبی سلام علیک

    دشت وصحرا صحن گلشن آپ کے جلووں سے روشن

    آپ کا ہے خلق احسن خم دوعالم کی ہے گردن

    یانبی سلام علیک

    اے شہنشاہِ رسالت ہم پہ بھی چشمِ عنایت

    دور ہو رنج ومصیبت ہو نگاہِ لطف ورحمت

    یانبی سلام علیک

    اپنے روضہ پر بُلائیں عارضِ انور دکھائیں

    بختِ خفۃ کو جگائیں با ادب ہم گنگنائیں

    یانبی سلام علیک

    جاں کنی کا جب ہو عالم قبر میں اٹھنا ہو جس دم

    بزمِ محشر جب ہو قائم لب پہ یہ نغمہ ہو دائم

    یانبی سلام علیک

    آپ داتا ہم سوالی اب دکھادیں باب عالی

    چوم کر روضہ کی جالی یہ کہے شبنمؔ کمالی

    یانبی سلام علیک

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 212)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے