Font by Mehr Nastaliq Web

آپ جب تشریف لائے مٹ گئے ظلمت کے سائے

شبنم کمالی

آپ جب تشریف لائے مٹ گئے ظلمت کے سائے

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    آپ جب تشریف لائے مٹ گئے ظلمت کے سائے

    با ادب سر کو جھکائے قدسیوں نے گیت گائے

    یا نبی سلام علیک

    دشت و صحرا صحن‌ گلشن آپ کے جلووں سے روشن

    آپ کا ہے خلق احسن خم دو عالم کی ہے گردن

    یا نبی سلام علیک

    اے شہنشاہ رسالت ہم پہ بھی چشم عنایت

    دور ہو رنج و مصیبت ہو نگاہ لطف و رحمت

    یا نبی سلام علیک

    اپنے روضہ پر بلائیں عارض انور دکھائیں

    بخت خفۃ کو جگائیں با ادب ہم گنگنائیں

    یا نبی سلام علیک

    جاں کنی کا جب ہو عالم قبر میں اٹھنا ہو جس دم

    بزم محشر جب ہو قائم لب پہ یہ نغمہ ہو دائم

    یا نبی سلام علیک

    آپ داتا ہم سوالی اب دکھا دیں باب عالی

    چوم کر روضہ کی جالی یہ کہے شبنمؔ کمالی

    یا نبی سلام علیک

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 212)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے