یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
ہو مبارک اہل عصیاں ہو گیا بخشش کا ساماں
آگئی صبح بہاراں ہو گیا گھر گھر چراغاں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
جشن میلاد النبی ہے نور کی چادر تنی ہے
روشنی ہی روشنی ہے ہر طرف یہ دھوم مچی ہے
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
تم حبیبِ کبریا ہو اور امام الانبیا ہو
دو جہاں کے پیشوا ہو شافعِ روز جزا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
مرض عصیاں کو مٹانا نیک مجھ کو تم بنانا
راہ سنت پر چلانا اپنی الفت میں گمانا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
آخری لمحے جب آئیں کاش وہ تشریف لائیں
اپنے جلووں میں گمائیں جھوم کر ہم گنگنائیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے دو جہاں کے راج والے
عرش کی معراج والے عاصیوں کی لاج والے
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
آمنہ بی بی کا جایا بار ہوی تاریخ آیا
صبح صادق نے سنایا صلوٰۃ اللہ علیک
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
کاش حاصل ہو حضور دور ہو جائے یہ دوری
دیکھ لوں وہ شکلِ نوری دل کی حسرت ہو پوری
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
تم شفیع المذنبیں نہیں ہو سرور دنیا و دیں ہو
صادق الوعد و امیں ہو رحمت اللعالمیں ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدا را لو سلام اب تو ہمارا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
مصطفیٰ خیرالوریٰ ہو سرورِ ہر دو سرا ہو
اپنے اچھوں کا تصدق ہم بدوں کو بھی نبھا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
از طفیلِ غوث اعظم گنج بخش فیض عالم
صدقہ امام اعظم دور ہوں سبھی کے رنج و غم
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.