یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
فخرِ آدم فخرِ حوا
فخرِ نوح و فخرِ یحییٰ
فخرِ ابراہیم و موسیٰ
فخرِ اسماعیل و عیسیٰ
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے
دو جہاں کے راج والے
عرش کے معراج والے
عاصیوں کے لاج والے
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
ہے یہ حسرت در پہ آئیں
اشک کے دریا بہائیں
داغ سینے کے دکھائیں
سامنے ہو کر سنائیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
رنج و غم کھائے ہوئے ہیں
دور سے آئے ہوئے ہیں
تم پر اترائے ہوئے ہیں
ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا
لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدا را
لو سلام اب تو ہمارا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
ہند میں ہم رہ رہے ہیں
ہجر کا غم سہہ رہے ہیں
بحرِ غم میں بہہ رہے ہیں
سنیے ہم کیا کہہ رہے ہیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
بھیج دو اپنی عطائیں
بخش دو سب کی خطائیں
دور ہوں غم کی گھٹائیں
وجد میں ہم یوں سنائیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
سامنے ہوتی جو جالی
کہتے اے امت کے والی
صدقۂ عشق بلالی!
ڈالیے جھولی ہے خالی
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
جانبِ ملک مدینہ
ہم تمامی کا سفینہ
چیر کر موجوں کا سینہ
پہنچیں یا شاہِ مدینہ
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰہ اللہ علیک
اے نسیمِ کوئے جاناں
جب مدینہ سے تو آنا
بوئے زلف یار لانا
دل پریشاں ہے سنگھانا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰہ اللہ علیک
وہ لٹا ظلمت کا ڈیرا
وہ ہوا غائب اندھیرا
وہ ہوا پیدا سویرا
چمکا وہ خورشید میرا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰہ اللہ علیک
بلبلیں نغمہ سنائیں
اہل گلشن چھوم جائیں
کہہ دو کلیاں مسکرائیں
کہہ دو بھنورے گنگنائیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰہ اللہ علیک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.