آقا لے لو سلام اب ہمارا
داتا لے لو سلام اب ہمارا
صبا تو مدینے جا کے کہنا خدا را
آقا لے لو سلام اب ہمارا
غم سے ٹوٹے ہوئے عصیا میں ڈوبے ہوئے
کر دو کرم یا نبی ہیں ہاتھ یہ پھیلائے ہوئے
روزِ محشر امتی کا آپ ہی سہارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
نورِ خدا آپ ہیں شاہِ ہدیٰ آپ ہیں
اے سرورِ ابنیا بحرِ سخا آپ ہیں
ہے عظمت رب نے تم پر قرآن اتارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
چاند کے ٹکڑے ہوئے پیڑوں نے سجدے کیے
سورج پلٹ آ گیا یہ معجزے آپ کیے
ساری دنیا پر ہے آقا قبضہ تمہارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
دن رات روتی ہے امت تمہارے لیے
ہو جائے نظرِ کرم آقا ہمارے لیے
طیبہ کی گلیوں کا ہم کو اب ہو نظارہ
آقا لے لو سلام آب ہمارا
صدقے میں غوث الوریٰ کے، صدقے میں خواجہ پیا کے
صدقے میں صابر پیا کے، صدقے میں کل اؤلیا کے
اوج نکلے پڑھتے پڑھتے کلمہ تمہارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.