Font by Mehr Nastaliq Web

یا_نبیؐ سلام علیک یا_رسول سلام علیک

نا معلوم

یا_نبیؐ سلام علیک یا_رسول سلام علیک

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    تم ہو سلطان مدینہ

    مہبط وحی سکینہ

    نور سے معمور سینہ

    مشک سے بہتر پسینہ

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    لائیں جو ایمان تم پر

    کیوں نہ دیں وہ جان تم پر

    مہرباں رحمان تم پر

    خلق سب قربان تم پر

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    تم ہو محبوب الٰہی

    ہیچ ہیں اورنگ شاہی

    ماہ سے لے تا بہ ماہی

    سب نے دی تم پر گواہی

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    حق نے دی معراج تم کو

    اور بخشا تاج تم کو

    دو جہاں کا راج تم کو

    دیں سلاطیں باج تم کو

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    ہجر میں مشکل ہے جینا

    دل ہوا چاک‌ اور سینہ

    تھامیے میرا سفینہ

    یا شفیع المذنبینا

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    کاش حاصل ہو حضوری

    دور ہو جائے یہ دوری

    دل کی یہ حسرت ہو پوری

    دیکھ لوں وہ شکل نور

    یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے