اے چاند مصطفیٰ سے میرا سلام کہنا
محبوبِ کبریا سے میرا سلام کہنا
جب تو ہلال بن کر ہو جلوہ گر فلک پر
تیرے جلو میں ہوں جب انبوہ انجم اختر
جب تابشِ حرم سے چمکے ترا مقدر
روضہ کی جالیوں پر اس دم نثار ہو کر
اے چاند مصطفیٰ سے میرا سلام کہنا
محبوب کبریا سے میرا سلام کہنا
طیبہ کے پھول پودے جب تیرے سامنے ہو
فردوس کے جھروکے جب تیرے سامنے ہو
روضہ کے پاک جلوے جب تیرے سامنے ہو
عرش بریں کے جلوے جب تیرے سامنے ہو
اے چاند مصطفیٰ سے میرا سلام کہنا
محبوب کبریا سے میرا سلام کہنا
جب تو مدینے پہنچے اے ماہتاب انور
جب تیرے سامنے وہ ارضِ خلد منظر
جب ہو درِ نبی پر تیرا جھکا ہوا سر
فرطِ ادب سے اس دم جا کر قریب نمبر
اے چاند مصطفیٰ سے میرا سلام کہنا
محبوب کبریا سے میرا سلام کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.