Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کملی والے کا نام لے لے کر بے سہارے سلام کرتے ہیں

نا معلوم

کملی والے کا نام لے لے کر بے سہارے سلام کرتے ہیں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    کملی والے کا نام لے لے کر بے سہارے سلام کرتے ہیں

    حاجیو! مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کرتے ہیں

    اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں

    چاند ان کی بلائیں لیتا ہے اور نظارے سلام کرتے ہیں

    جب محمد کا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام آتا ہے

    لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کرتے ہیں

    ذکر تھا آخری مہینہ کو چھڑ گیا تذکرہ مدینہ کا

    امتی جھوم جھوم کے تم کو رب کے پیارے سلام کرتے ہیں

    جلوہ گاہ شہہ انام ہے یہ ان کے روضہ کا احترام ہے یہ

    سبز گنبد کو آج بھی انورؔ چاند تارے سلام کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے