السلام اے گنج بخشِ فیضِ عالم السلام
السلام اے گنج بخشِ فیضِ عالم السلام
پرتوِ نورِ محمد شیخِ اعظم السلام
قبلہ گاہِ خواجۂ ہندالولی روضہ ترا
کعبۂ گنجِ شکر گنجِ معظم السلام
السلا اے سیدِ ہجویر قطب الاؤلیا
چشمِ لرزاں السلام و زلفِ برہم السلام
ملتِ بے مایہ کو گم کر گئی کم مائیگی!
ایک ہم ہیں اور ہے افتادِ پیہم السلام
کر گئی مجھ کو قلندر آپ کی شانِ عطا
بارگاہِ حسن میں واصفؔ ہے راقم السلام
- کتاب : shab-e-raaz (Pg. 71)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.