عارف_رہنما کا صندل ہے
عارف رہنما کا صندل ہے
صادق بے ریا کا صندل ہے
مونس اللہ ہمدم اللہ
مرشد و پیشوا کا صندل ہے
رہبر خلق و عاشق اللہ
سید دوسرا کا صندل ہے
کاشف سر سر پنہاں کا
ہادی راہ ہدیٰ کا صندل ہے
سب خلائق پہ ہوئے ظاہر یہ
کامل اولیا کا صندل ہے
واقف سر سر کن فیکون
سایۂ اصطفا کا صندل ہے
مظہر ذات جامع برکات
واقف اینما کا صندل ہے
فیض سے اس کے سب جہان روشن
رہنمائے خدا کا صندل ہے
عارف بے بہا جہاں کے بیچ
تاج فقر و فنا کا صندل ہے
نیک و بد کو وہ جانتا حق سے
شاہ صبر و رضا کا صندل ہے
ذرہ ذرہ ہے اس پہ روشن سب
عالم انما کا صندل ہے
رہبر خلق حق کی جانب سے
شیخ و ہادی علا کا صندل ہے
خلق کی جمع کے ہے باعث یہ
کاج بہ اولیا کا صندل ہے
منتظر سب کھڑے ہیں صندل کے
کہ چراغ ہدا کا صندل ہے
اصدقؔ یہ غلام صادق ہے
اس کے یہ مہتدا کا صندل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.